سشانت سنگھ راجپوت مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے خلاف  بہار کی کورٹ میں کیس درج

2020_6image_18_43_569952088rehaممبئی :بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبر نے نہ صرف بالی وڈ بلکہ پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیاکے ذریعے ہر کوئی ان کی موت پر غم کا اظہار کررہا ہے۔ اداکار سشانت کی وفات کے بعد سے ہی بالی وڈ میں بھی ہنگامہ مچاہوا ہے۔ بالی وڈ میں اقربا پروری پرچرچا تیز ہوگئی ہے۔

اسی درمیان بہار کے مظفر پور میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں ایک اور پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ یہ پٹیشن سنیچر کو مظفر پورصدر تھانہ کے پتاہی گاؤں کے کندن کمار نے چیف جسٹس مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کی ہے۔ جس میں سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی  کے لئے اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

نو بھارت ٹائمس سے بات کرتے ہوئے کندن کمار نے الزام لگایا ہے کہ ریا چکرورتی نے سازش کے تحت  بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو اپنے پیار میں پھنسایا اور پھر کئی طرح سے سشانت سنگھ راجپوت سے فائدہ حاصل کیا۔ یہی نہیں سشانت سنگھ نے اپنی فیملی سے ریا چکرورتی سے شادی کی بات تک کر لی تھی لیکن اسی درمیان ریا چکرورتی نے ان سے رشتہ ختم کردیا۔ دفعہ 420 اور 306 کے تحت درج کئے گئے اس معاملے میں 24 جون کو سماعت ہوگی۔ اس سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت کے کزن بھائی نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ سشانت ریا سے نومبر میں شادی کرنے والے ہیں۔

بتادیں کہ پٹنہ میں پیدا ہوئے بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں شمال بہار کے مظفر پور شہر میں سی جے ایم عدالت میں یہ دوسری عرضی ہے۔ اس سے پہلے وکیل سدھیر کمار اوجھا نے بالی وڈ کے دوسرے کئی بڑے اسٹارز، پروڈیوسرز اور فلم سازوں کے خلاف عرضی دائر کی تھی۔ جس میں سلمان خان، کرن جوہر، آدتیہ چوپڑہ، ایکتا کپور، سنجے لیلا بھنسالی جیسے نام شامل ہیں۔وکیل سدھیر کمار اوجھا کا الزام ہے کہ ان لوگوں نے مل کر سشانت سنگھ راجپوت کا بائیکاٹ کیا اور ان کا کریئر ختم کرنے کی بھی کوشش کی ، جس کی وجہ سے وہ مایوسی کا شکار ہوئے اور موت کو گلے لگایا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading