اورنگ آباد کی جامع مسجد کو کوارنٹین سینٹر بنایا

jama masjidاورنگ آباد، 21 جون (یو این آئی) مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں گزشتہ ایک پکھواڑے سے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے پازیٹیو معاملوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر ضلع کی جامع مسجد میں کاشف العلوم مدرسہ کو 100 بستر والا کوارنٹین سینٹر بنایا گیا ہے۔


اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے ذرائع کے مطابق اے ایم سی صحت افسر نیتا پاڈالکر نے پازیٹیو معاملوں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کو کوارنٹین سینٹر میں رکھنا شروع کردیا ہے۔
اس کوارنٹین سینٹر کو بنانے کی پہل راشٹر وادی کانگریس کے ریاستی صدر عبدالقدر ملانا نے اے ایم سی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading