اسرائیل نے شمالی غزہ میں پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ جبالیہ پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
ڈینیئل ہگاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں حماس کا ایک سینئر کمانڈر ہلاک ہوا ہے جبکہ حماس کا زیر زمین انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوا ہے۔
غزہ کے شمال میں واقع پناہ گزین کیمپ جبالیہ میں ملبہ تلے سے لاشیں اور زخمی افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ اب تک ملبے سے درجنوں لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
اے ایف پی جبالیہ میں پناہ گزینوں سے بھرے کیمپ میں ہونے والے دھماکے کے بعد جائے وقوع پر موجود ہے۔وہاں کے ایک رہائشی، راغب عقال نے کہا کہ ’ایسا محسوس ہوا جیسے ’زلزلے‘ نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہو۔‘