سانگلی، یکم جنوری(یو این آئی)مہاراشٹر کےسانگلی میں نئے سال کے موقع پر پانچ لوگوںنے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے دو کاروں میں آگ لگادی اور پارکنگ میں کھڑی 12 کاروں کو پتھراؤ کرکے نقصان پہنچایا۔
پولس نےبتایا کہ پانچ لوگوں نےبدھ کو علی الصبح اچانک گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور دو کاروں کو جلادیا۔ ان لوگوںنےمہاراشٹر نونرمان کمیٹی کےسینئر کارکن اشیش کوری کی کار کو روک کر پتھراؤ کیا۔ اس وقت وہ اپنے فیملی کے ساتھ گھر لوٹ رہے تھے۔
مسٹر کوری نےفوری طور سے پولس کو معاملے کی اطلاع دی اور پولس اورمحکمہ فائر بریگیڈ نےجائے واقع پر پہنچ کر کاروں میں لگی آگ پر قابو پایا۔پولس نےعلاقےمیں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے فسادیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔