زینب ھاوا بنگورا نیروبی اقوام متحدہ دفتر کی سربراہ مقرر

اقوام متحدہ۔ 31ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے سیرالیون کی زینب ھاوا بنگورا کو نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر کا ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا ہے ۔اقوام متحدہ نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ گوٹریس نے نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر سیرا لیون کی رہنے والی زینب ھاوا بنگورا کی تقرری کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زینب 2012 ء سے 2017 ء تک خانہ جنگی کے دوران جنسی تشدد کے معاملات پر خصوصی نمائندہ، انسانی حقوق کی حامی اور وکیل کے طور پر کام کیا ہے ۔وہ سیرالیون حکومت میں ایک بار صحت اور صفائی وزیر اور غیر ملکی معاملات اور بین الاقوامی کوآپریشن کی وزیر تھی۔خیال رہے افریقہ میں اقوام متحدہ کا 1996 ء سے ہیڈکوارٹر قائم ہے ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading