شاہ رخ خان کی فلم زیرو نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ فلم کے ٹریلر کو اب تک الگ الگ پلیٹ فارم پر 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔ ہندوستانی فلم کی تاریخ میں اب تک کسی بھی فلم کے ٹریلر کو اتنی مرتبہ نہیں دیکھا گیا تھا ۔ یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ٹریلر کی شاندار کامیابی کے بعد فلم کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے اتنا سارا زیرو لگادیا زیرو کے ٹریلر کے پیچھے، یقین نہیں ہوتا !اتنا پیار دکھانے کیلئےشکریہ