ریوپارٹی پر پولس کا چھاپہٗ لڑکے اور لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں پکڑے گئے

دہلی:9۔جون ۔(ایجسیز)دہلی میں سنیچر کی دیر رات ایک ریو پارٹی پر پولیس نے چھاپہ ماری کی جس میں کئی قابل اعتراض چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کی اس کارروائی میں نابالغ لڑکے اور لڑکیوں سمیت تقریبا 600 لوگوں کو پکڑا گیا ہے۔ ریو پارٹی میں بھاری تعداد میں شراب کے ساتھ کچھ ٹیبلیٹ بھی برآمد ہوئی ہیں۔معاملہ جنوبی دہلی کا ہے۔ پولیس کو ریو پارٹی کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد دہلی پولیس اور ایکسائز ڈپارٹمینٹ کی نے چھاپہ مارا۔ ایکسائز محکمہ کے مطابق انہیں ریو پارٹی کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد وہاں دہلی پولیس کی ٹیم کے ساتھ چھاپہ ماری کی گئی۔ موقع پر تقریبا 600 سے زائد لوگوں موجود تھے۔ اس میں نابالغ لڑکے اور لڑکیاں بھی تھے۔ وہیں سے کافی تعداد میں غیر ملکی شراب اور مشتبہ چیزیں ملی ہیں۔ جس کی جانچ کی جارہی ہے،

بتادیں کہ یہ پارٹی فرینچ ڈی جے کے نام سے آرگنائز کی گئی تھی۔ جس کا باقاعدہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو مدعوبھی کیا گیا تھا۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی آرگنائزر نے شراب کالائسنس تو لیا ہوا تھا لیکن جتنے لائنسن کی حد تھی اس سے زیادہ شراب پروسی جارہی تھی۔ ساتھ ہی بتایا کہ پارٹی آرگنائزر کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک یہ صاف نہیں ہوجاتا کہ مشتبہ چیز ڈرگس ہے یا نہیں تب تک یہ کہنا جلد بازی ہوگی کہ یہاں ریو پارٹی چل رہی تھی۔۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading