ریلوے بورڈ کا 32 ہزار جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد ۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) ریلوے بورڈ نے تقریباً 32 ہزار لیول۔ 1 جائیدادوں پر تقررات کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ تعلیمی قابلیت دسویں جماعت کی کامیابی رکھی گئی ہے۔ 18 تا 33 سال عمر کے امیدوار ان جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ ملک کے نوجوان لمبے عرصے سے ریلوے میں ملازمتوں کا انتظار کررہے تھے۔ ان کیلئے خوشخبری دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اہل امیدوار 23 جنوری سے 22 فبروری 2025ء تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ یہی نہیں ریلوے بورڈ نے تعلیمی قابلیت پر بھی نظرثانی کی ہے۔ پہلے ریلوے میں لیول ۔ 1 (گروپ D) جائیدادوں کیلئے دسویں جماعت کی کامیابی کے ساتھ ساتھ آئی ٹی آئی ڈپلومہ یا نیشنل اپرنٹشپ سرٹیفکیٹ لازمی تھا۔ تاہم ریلوے بورڈ نے تعلیمی قابلیت کے قواعد میں تبدیلی کی ہے۔ ریلوے میں اب لیول ۔ 1 جائیدادوں کیلئے دسویں جماعت کی کامیابی کو کافی قرار دیا گیا ہے۔

یا آئی ٹی آئی اس کے علاوہ این سی وی ٹی نیشنل اپرنٹشپ سرٹیفکیٹ ان میں سے کوئی ایک ہونے پر ملازمتوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ لیول ۔1 جائیدادوں میں چند ڈپارٹمنٹس میں اسسٹنٹس، پوائنمیٹنس، ٹریک منیٹیننس کی 32 ہزار جائیدادوں کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ چار مرحلوں سی بی ٹی۔1 امتحان، سی بی ٹی۔ 2 امتحان، فزیکل ٹسٹ، ڈاکومنٹ ویریفکشن، میڈیکل ٹسٹ ان تمام امتحانات کو عبور کرنے والوں کو ملازمتیں فراہم ہوں گی اور ان کی ماہانہ تنخواہ 18 ہزار روپئے ہوگی۔

آر آر بی گروپ، ڈی ریکروٹمنٹ کی درخواست فیس جنرل ؍ او بی سی امیدواروں کیلئے 500 روپئے ایس سی ؍ ایس ٹی ؍ ٹرانسجینڈر ؍ ای بی سی امیدواروں کیلئے 250 روپئے ہوگی۔ اسٹیج ۔ 1 امتحان تحریر کرنے کے بعد جنرل ؍ او بی سی زمرے امیدواروں کی درخواست فیس 400 روپئے واپس کردی جائے گی۔ ماباقی زمرے کے امیدواروں کی مکمل فیس واپس ہوگی۔ 2

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading