ریلوے اسٹیشن پر اب ویڈیو بنانا اور تصاویر لینا منع… ریلوے نے بلاگرز اور یوٹیوبرز کے لیے ہدایت جاری کی

کلکتہ:مشرقی ریلوے نے تمام بلاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش کی ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مفاد میں اُس کے دائرہ کار میں آنے والے ریلوے اسٹیشنز کی نہ تو تفصیلی تصاویر لیں اور نہ ہی ویڈیوز بنائیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران نگرانی میں اضافہ کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی اہم اسٹیشنز کی تفصیلی تصاویر نہ لے سکے۔

مشرقی ریلوے کے حکام کی یہ اپیل اس وقت سامنے آئی ہے جب چند دن قبل ہریانہ کی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو پاکستانی خفیہ ایجنٹوں کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مشرقی ریلوے کے ترجمان نے کہا، ’’اسٹیشن کے احاطے اور پلیٹ فارم کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد ہے۔ اب ہم نے ملک میں پیدا ہونے والی نئی صورتِ حال اور سیکیورٹی الرٹس کے پیش نظر نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

افسر نے بتایا کہ کچھ بلاگرز اور یوٹیوبرز ریلوے اسٹیشنز پر ’ویڈیو بلاگ‘ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، جو کہ ایک تشویشناک امر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیکشنز اور ڈویژنز میں یہ پابندی نافذ ہے، لیکن کچھ لوگ ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading