آکولہ:ئی وائی ایف( اسلامک یوتھ فیڈریشن ) مہاراشٹر کی جانب سے بروز اتوار ،بتاریخ 18 اگست 2024، شہر آکولہ میں کیمپس ورکشاپ پروگرام منعقد کیا گیا۔اس ورک شاپ میں 15 مختلف مقامات سے الحمداللہ تقریبا 32 مقامی کیمپس انچارجیز و کیمپس متعلقین، ممبران کی شرکت رہی۔۔
درس قرآن سے باقاعدہ آغازکےبعد ،”ہم کیمپس میں کیوں ضروری ہے ” اس عنوان کے تحت گفتگو ہوئی۔ اور ساتھ ہی ورکشاپ کا انتہائی اہم جزو”شعبہ کیمپس، اہداف مسائل اور حل” اس عنوان کے تحت گروپ ڈسکشن رکھا گیا۔
نیز ایک ستمبر تا دس ستمبر تک منائی جانے والی کیمپس مہم "رحمت العالمین” کے حوالے سے تفہیمی گفتگو اور پریس کانفرنس ایکٹیویٹی پروگرام کا حصہ رہی۔ ریاستی صدر جناب سید ریحان کے زاد راہ و دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
