عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کے عہدے کے لئے الیکشن لڑیں گے

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے درخواست دی ہے۔ ’دی گارڈین‘ نے یہ خبر عمران خان کے مشیر سید زلفی بخاری کے حوالے سے دی۔

اخبار کے مطابق، 71 سالہ عمران خان نے 1970 کی دہائی میں آکسفورڈ کے کیبل کالج سے سیاست، فلسفہ اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی، کرکٹ ٹیم کے لیے کامیابی سے کھیلے اور 2005 سے 2014 تک یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کے چانسلر رہے۔

واضح رہے کہ صدیوں سے آکسفورڈ کے سابق طلباء یا عملہ بڑی حد تک یونیورسٹی میں ذاتی طور پر حاضر ہو کر باضابطہ چانسلر شپ کے لیے اپنی امیدواریاں پیش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ عمران خان، جو اس وقت پاکستان میں قید ہیں، کو نئے قوانین سے مدد ملی ہے جس میں نامزدگی اور ووٹنگ آن لائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہےیونیورسٹی کے سابق طلباء اور عملے کے درمیان نئے چانسلر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ اکتوبر میں ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading