لکھنؤ: (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لاک ڈاؤن -3 کے دوران ریاست میں کام دھندا شروع کرنے کےلئے ایک ایکشن پلان بنا کر ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یوگی نے اتوار کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن کے انتظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن 3کے دوران ریاست میں کام دھندوں کو طلانے کےلئے ایک ایکشن پلان بناکر ایڈوائرزی جاری کی جائے۔انہوں نے انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی کے کمشنر کو لیبر ریفارمس پر ایکشن پلان بنائے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مستفد ہونے والوں کے بینک کھاتے میں گھر چلانے کے بھتے کی رقم جلد از جلد منتقل کرائی جائے۔
انہوں نے کہاکہ قرنطینہ سینٹر اور کمیونٹی کچن وغیرہ انتظامات کا مکمل معائنہ کیا جائے۔اس کام میں کوئی بھی لاپرواہی نہ برتی جائے۔ہر قرنطینہ سینٹر میں اچھا اور مناسب مقدار میں کھانا مہیا کرایا جائے۔انہوں نے سپلائی چین کو اسی طرح بہتر بنائے رکھنےکی ہدایت دیتے ہوئے ڈور اسٹیپ ڈلیوری کو اور موثر بنانے کی ہدایت دی۔
یوگی نے کہا کہ باہر سے ٹرین سے آرہے غیر مقیم مزدوروں کو کورنٹائن سینٹرمیں رکھ کر ان کی صحیح ڈھنگ سے اسکریننگ کی جائے۔ صحت مند مزدوروں کو فوڈ کٹ دے کر ہوم کورنٹائن کے لئے ان کے گھروں تک پہنچانے کا نظام کیا جائے۔ بیمار ہونے کی صورت میں مزدوروں کا مکمل علاج کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین کا سیلف ہیلپ گروپ کے لوگوں کو گاؤں میں چل رہے کمیونٹی کچن میں لگائے جائیں۔ اس سے ان لوگوں کو روزگاربھی ملے گا۔ یوگی نے ڈائرکٹر جنرل آف پولس کو باہر سے آرہی ٹرینوں سے آرہے غیر مقیم لوگوں کے سلسلے میں زیادہ محتاط رہنے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ سلامتی فورسوں میں انفیکشن روکنے کے لئے خصوصی احتیاط برتےجائیں۔ سلامتی فورسوں کے لئے ضروری آلات مہیا کرانے ہوں گے۔
وزیراعلی نے روپے کارڈ کے استعمال کی ترغیب دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے جن دھن کھاتہ داروں سے اپیل کی کہ وہ روپے کارڈ کا استعمال کرکے روپے نکالیں۔ اس سے بینکوں میں بھیڑ بھاڑ نہیں ہوگی اور کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔