ریاستی مملکتی وزیرعبدالستار بھی پازیٹیو‘ممبئی میں زیرعلاج

اورنگ آباد : 22 جولائی۔ (ورق تازہ نیوز) ریاستی مملکتی وزیر اور سلوڑ اسمبلی حلقہ کے شیوسینا کے ایم ایل اے عبدالستار بھی کروناپازیٹیو پائے گئے ہیں۔

انھوں نے فیس بُک کے ذریعہ ا س بات کی اطلاع دی ہے ۔

عبدالستار نے کہا کہ

انکی طبعیت ناساز ہونے پر کل کورونا کاٹیسٹ کروایا تھااور بدقسمتی سے ٹیسٹ پازیٹیوآگیا لیکن گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹر جلیل پارکر انکا علاج کررہے ہیں ۔اسلئے وہ فی الحال ہوم کورنٹائن ہے ۔عبدالستار نے انکے ربط میں آنے والے کارکنان ‘ سرکاری عہدیداران سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپناکورونا ٹیسٹ کروالیں.

اور وقت پرعلاج کروائیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے تمام مذاہب سے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست بھی کی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading