
کلکتہ: رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے اپنے شوہر بزنس مین نکھیل جین کے ساتھ درگا پوجا میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ساڑی زیب تن کی تھی۔ ان پر درگاپوجا کا ایک گانہ بھی فلمایا گیا۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی ایم پی نصرت جہاں نے بتایا کہ میں نے درگا پوجا میں عوام بھلائی و فلاح وبہبود کیلئے دعاء کی ہے۔اور امن و شانتی کے لئے دعاء کی ہے۔
ہم یہاں بنگال میں ایک خاندان کی طرح رہتے ہیں۔“ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ ایک مسلم ہونے کے باوجود پوجا میں حصہ لی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ میرے خیال میں ہر مذہب میں کھلی آزادی ہے۔یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔میں بنگال میں پیداہوئی او ریہی بڑی ہوئی ہوں۔میں یہاں کے طور طریقہ کرنے پر میں اپنے آپ کو صحیح سمجھتی ہوں۔ہم یہاں ہر مذہب کو تہواروں کو مناتے ہیں۔“ اداکار سے سیاستداں بننے والی نصرت جہاں پر ایک گانا ”آشے ماں درگاشے“ فلمایاگیا۔ یہ گانا سوشل میڈیاپر زبردست وائرل ہورہا ہے۔ نصرت جہاں اس موقع پر اپنے شوہر کے ساتھ ڈھول بجاتے ہوئے بھی دیکھی گئیں۔
Ashey Maa Durga | Pujo Song 2019
Here’s presenting the much-awaited #AsheyMaaDurgaShey, #ThePujoSong2019, sung by Rupankar Bagchi, #IshanMitra, Durnibar Saha, #Arnab (Bangladesh), #Mekhla, #Ikkshita, Winy Roy Rome and DOHAR. Witness Mimi Chakraborty, Subhashree Ganguly and Nusrat Jahan dance to the beats of the song composed by Indraadip Das Gupta. Choreographed by Baba Yadav and directed by Raj Chakraborty this song is sure to become your favourite tune of this #DurgaPujo.Youtube link: bit.ly/AsheyMaaDurgaShey-PujoSongCreative Agency – #LoweLintasDigital Agency- Second Innings Sports and Entertainment#CaptainTMT
Gepostet von Captain TMT am Montag, 16. September 2019
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-