روسی صدر کے ناقد الیکسی نوالنی کو زہر دینے کا انکشاف،کوما میں چلے گئے

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کو چائے میں زہر ملا کر دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔خبر کے مطابق، روسی مخالف رہنما کی ترجمان کیرا یرمیش نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکسی نوالنی کو چائے میں زہر ملا کر دیا گیا ہے جس کے سبب وہ کوما میں چلے گئے۔الیکسی نوالنی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی شہر اومسک سے ماسکو جاتے ہوئے طیارے میں الیکسی کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ بیہوش ہوگئے، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد الیکسی نوالنی کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو شک ہے کہ الیکسی نوالنی کو ان کی چائے میں زہر ملا کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ الیگزے روسی صدر پیوٹن کے شدید مخالفین میں شمار کیے جاتے ہیں اور انہوں نے روس میں بد عنوانی کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کیا جب کہ 2011کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے پر انہیں گرفتار کرکے 15 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 2013 میں بھی انہیں جعل سازی کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا جب کہ انہوں نے 2018 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا لیکن جعل سازی کے مقدمات میں سزا کے باعث انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading