رمضان حیوانیت کو کمزور اور روحانیت کوبڑھاوا دینے والا مہینہ

رمضان المبارک مہینے کی آمد آمد ہے۔اس مہینے کی روزہ یہ عبادت مذہب اسلام کا فرض رکن ہے۔جس کی آمد سے ہر عاقل و بالغ مسلمان جشن مسرت سے سرشار ہوکر اللا رب العزت کی خوشنودی حاصل کرنے کی ہر ممکین کوشش کرتاہے۔کیونکہ اسلام کی عبادتوں میں سے روزہ ایک ایسی روحانی عبادت ہے جس کےادا کرنے سے مومن بندہ یا مومن بندی تقوی اور پرہیزگاری کی بلندی پرجا بیٹھتے ہیں۔یہ انسان کے اندر پاۓجانےوالی حیوانیت کو کمزور کرتی ہیں اور روحانیت کو طاقتور بناتی ہیں۔اس ماہ مبارک کے تین حصے ہیں۔جن میں پہلا عشرہ رحمت ،دوسرا عشره مغفرت اور آخری عشره جہنم کی آگ سے آزادی کا ہے۔جولوگ اس ماہ مبارک کے استقبال کےلۓ پہلے سے تیار رہیتے ہیں ان کےلۓ یہ مہینہ رحمت ہی رحمت ہوتاہے۔جولوگ اس مہینے کےاول عشرے کی عبادتوں سے اپنے آپ کو رحمت کے حصول میں کامیاب ہوجاتےہیں وہ لوگ اللا کی مغفرت کو پالتے ہیں۔اسی طرح جولوگ اول اور دوم عشرے میں اللا کی رضا حاصل کرلتے ہیں ،وہ لوگ جہنم کی آگ سے آزادی بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔لیکن اس ماہ مبارک کوہم نے کچھ اس طرح سے تصویر پیش کی کہ یہ مبارک اور مقدس مہینہ صرف لذیذ کھانوں اور مشروبات کا مہینہ بن کر رہے گیا ہے۔؟

ہم مسلمانوں نے اس ماہ مبارک کو اسی انداز میں پیش کیاہے۔اس مقدس مہینے میں روزہ داروں کےلۓ دعا کے قبول ہونے کے یوں تو کئ اوقات کا ذکر ہمیں احادیث میں ملتا ہے۔بالخصوص افطار کا وقت لیکن ہم روزہ افطار کےلۓ سامان کی بازار کی خریداری اور جلدی جلدی گھر پہونچ کر روزہ افطار تک اس دعا کے مبارک وقت کو گنوا دیتے ہیں۔ادھر ہمارے گھر کی خواتین رسوئ میں طرح طرح کے پکوان تیار کرنے میں افطار کے آخری وقت تک مصروف رہیں کر دعا کے اس نازک وقت کو گنوا بیٹھتیں ہیں۔اس کا ہمیں اچھی طرح خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ روزہ یہ عبادت خالص اللا کےلۓ ہے۔اس لۓکہ اس عبادت میں دوسری عبادتوں کی طرح ریا نہیں ہے۔اس ماہ مبارک میں مومن کارزق بڑا دیاجاتا ہے۔اس لۓ کہ یہ مہینہ غمخواری کا مہینہ ہے۔اس مہینے کی برکتوں کو ضرورتمندوں میں تقسيم کرنا ہر صاحب حیصیت کی اولین ذمداری ہے۔اسی لۓ اللا رب العزت اس کا رزق بڑھا دیتے ہیں۔غریب ،مسکین ،معذور ،ضرورتمندوں اور بیوہ بیسہارا کےساتھ اظہار ھمدردی کا مہینہ ہے۔تاکہ روزہ جیسی عظيم الشان عبادت سے ہم تقوی حاصل کرسکیں۔اللا تمام مسلمانوں کو اس ماہ مبارک کی قدردانی کرنے کی توفیق عطاکرے ،یہ مقدس مہینہ تمام مسلمانوں کےاتحاد واتفاق کا ذریعے بنیں۔نیز ہمارے تمام اگلے پیچھلے گناہ معاف کرے وہ دنیاو آخرت کی بھلائی سے ہمیں مالامال کریں ۔آمین

سعیدپٹیل جلگاؤں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading