رحمت نگر کے عوام کی میونسپل کمشنر سے فریادی مطالبات پرمبنی میمورنڈم سونپا، فوری کاروائی کی امید

ناندیڑ، 5 اگست:(راست)رحمت نگر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صفائی، سڑکوں کی خستہ حالت، نالیوں کی بندش اور ڈرینیج نظام کی ناکامی جیسے سنگین مسائل پر موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (ایم پی جے) رحمت نگر یونٹ کی جانب سے آج میونسپل کمشنر ناندیڑ کو ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا گیا۔اس میمورنڈم میں عوامی نمائندگی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ رحمت نگر میں گندگی، کچرے کے ڈھیر، سڑکوں کی خستہ حالت اور بند نالیوں کی وجہ سے مکینوںکو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈینگو جیسے موذی امراض کی بھی تصدیق ہوچکی ہے، جس سے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ایم پی جے کی مہم "ہمارے مسائل، ہماری پہل” میں دیگر افراد کے ساتھ محلے کے نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ اس وقت میمورنڈم دینے والے وفد میں شیخ کامران، شیخ ذاکر، محمد سعید، شیخ ابراہیم (اششو) سمیت ایم پی جے کے ریاستی نائب صدر الطاف حسین، ضلع صدر ایس ایم صمیم، ضلع نائب صدر اظہر خان نمایاں طور پر شریک تھے۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ زونل آفیسر سنسوڑے صاحب اس علاقے کے ذمہ دار ہیں، اور میمورنڈم کی تفصیلات انہیں فوری طور پر ارسال کی جائیں گی تاکہ حل کے لیے بروقت کارروائی کی جا سکے۔ایم پی جے نے انتباہ دیا کہ اگر جلد از جلد اس سنگین صورتحال کو بدلنے کے لئے عمل آوری نہیں کی گئی تو محلہ کی عوام اپنے آئینی و جمہوری حقوق کے تحت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔میونسپل کارپوریشن نے یقین دہانی کروائی کہ ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ میمورنڈم کے ہمراہ مسئلہ کی عکاسی کرنے والے تصاویر بھی کمشنر کو پیش کیے گئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading