پربھنی:16ڈسمبر سے حضرت شاہ محمدفضل اللہ خاں ؒ کاسہ روزہ عرس

غسل مبارک ‘صندل شریف‘محفل سماع‘چراغاں کے علاوہ تین روزہ لنگر عام کانظم

پربھنی:12ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز)مظہرمراد حضرت قبلہ شاہ محمدفضل اللہ خاں ؒ مرادیہ چشتیہ عالیہ نظامیہ کا سہ روزہ عرس مبارک 16ڈسمبر 2018 سے احاطہ درگاہ حضرت اخوند شاہ میاں ؒ پربھنی میںشرو ع ہورہا ہے ۔جانشین رحمت مراد حضرت قبلہ محمدرحمت اللہ خاں اطہر بابا چشتیہ عالیہ نظامیہ مرادیہ کی سرپرستی اوراکبرخان ‘فیروزخان ‘ شیخ اعجاز کی نگرانی میں منعقد ہونے والے عرس کے پہلے دن 8 ربیع الثانی مطابق 16 ڈسمبر بروزاتوار بعد نماز عصر غسل مبارک‘9 ربیع الثانی مطابق 17 ڈسمبر بروز پیر بعد نمازعصر صندل شریف و محفل سماع اور 10 ربیع الثانی 18 ڈسمبر بروز منگل بعد نما ز عصر چراغاں ہوگا ۔ خلیفہ مجاز حضرت قبلہ شاہ محمدغوث چشتیہ عالیہ نظامیہ مرادیہ حیدرآباد‘ خلفیہ مجاز جناب مجیب ‘حیدر آباد ‘حضرت غالب علی سیدمرادعلی چشتیہ مرادیہ ‘حضرت سید اکبر علی چشتی ‘حضرت سید موسی ‘ محمدعبدالرحمن شاہ قادری رواح نوازی ‘حضرت شیخ عبدالقیوم پربھنی‘ حضرت محمد یونس خاں ‘ محمد اقبال چشتی پربھنی ‘ راج محمد ناندیڑ‘ محبوب مرادی ناندیڑ‘توفیق علی مرادی ‘محمدنظیر علی قادری ‘ناندیڑ‘محمدتقی مدیراعلیٰ ور ق تازہ ناندیڑ مہمان خصوصی ہوںگے ۔ تقاریب عرس کے موقع پر مسلسل تین دن تک لنگرعام کانظم رہے گا۔ عرس کے منتظمین نے تمام ارادتمندوں و حلقہ بگوشاں سے درخواست کی ہے کہ وہ حضرت والا سے منسوب تمام پروگراموں میںشرکت فرماکر اپنے دامن مراد کو بھرلیں اور حصول مطالب کو نین کے مستحق بن جائیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading