ممبئی :ُایک طرف راکھی ساونت نے دیپک کلال کو بھلا برا کہہ کر ان کے ساتھ بریک اپ کرنے کی بات کہی وہیں دوسری جانب اب دیپک کلال نے ان سے بریک اپ اور شادی نہ ہونے کا ایسا انکشاف کیا ہے جسے جاننے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے۔ دیپک نے نیوز 18 کے ساتھ ہوئی بات چیت میں بتایا کہ راکھی ساونت شی میل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن یہ بات انہیں پتہ چلی تو وہ کافی اداس ہو گئے تھے لیکن اب انہیں اس بات کا کوئی افسوس نہیں ہے۔بتادیں کہ حال ہی میں دیپ کلال کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں ایک شخص انہیں سڑک پر پیٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ شخص ان سے ناگوار ویڈیو بنانے پر منع کرتے ہوئے دیپک کی پٹائی کردی۔