
رام پور: اترپردیش میں رام پور کے مشہور نوابی خاندان کی صاحبزادی مہرالنساء خان کی تصویر والا مینو کارڈ ہندوستانی سفیر کے اعتراض کے بعد چین میں شنگھائی کے مسالحہ آرٹ ریستراں سے ہٹوا دیا ہے۔
سابق وزیر نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں کے اعتراض کے بعد چین میں ہندوستان کے سفیر وکرم مصری نے شنگھائی میں کونسلیٹ جنرل آف انڈیا کے ذریعہ ریستراں کے مالک کو طلب کرکے یہ کارروائی عمل میں لائی۔ ریستراں کے مالک نے شاہی خاندان کے جذبات مجروح کئے جانے کےل ئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں کبھی بھی ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ مہرالنساء خان رامپور کے حکمراں رہے نواب رضا علی خان کی بیٹی ہیں۔
مصری نے سابق وزیر نواب کاظم علی خان کے ذریعہ دس جون کو بھیجے گئے خط میں جواب 12 جون کو بھیجا ہے۔ سابق وزیر کے پی آر او کاشف خان نے بتایا کہ جمعہ کو دیر رات سفیر کا خط ای میل کے ذریعہ حاص ہوا ہے۔ اس خط میں چین میں ہندوستان کے سفیر نے نواب زادی مہرالنساء خان کی تصویر مینو کارڈ پر چھاپے جانے کے سلسلے میں نواب کاظم علی خان کے ذریعہ درج کرائےگئے اعتراض پر کی گئی کارروائی سے مطلع کرایا ہے۔
سفیر کے خط میں لکھا ہے،’’شنگھائی میں ہمارے کونسل جرل نے فوراً ریستراں کے مالک کو طلب کرکے یہ معاملہ اٹھایا ۔ ریستراں مالک نے تصدیق کی ہے کہ ان مینو کارڈس کو فوری طورپر واپس لے لیا گیا ہے اور آگے بھی اس کا کوئی اور استعمال نہیں کیا جائے گا۔ساتھ ہی ریستراں نے شاہی خاندان کے جذبات مجروح کئے جانےکےلئے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔‘‘
نواب کاظم علی خاں نے چین میں ہندوستان کے سفیر وکرم مصری کے ذریعہ اس معاملے میں بلا تاخیر کارروائی کئے جانے کےلئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سفیر اور شنگھائی میں ہندوستان کے قونصل جنرل انل کمار رائے کے ذریعہ کی گئی کارروائی سے وہ مطمعین ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شنگھائی مسالحہ آرٹ ریستراں کے خلاف آگے کی کارروائی کےلئے وہ اپنی لیگل ٹیم سے بات چیت کرکے فیصلہ کریں گے۔