سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے فلمی دنیا ایک قابل اور باصلاحیت نوجوان سے محروم ہوگئی : بالا صاحب تھورات

ممبئی:’ فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ صرف 34 سال کی عمر میں اس طرح سے ان کا دنیا کو الوداع کہنا دل پر سکتہ طاری کردیا ۔ان کی موت سے فلم انڈسٹری ایک قابل اورباصلاحیت نوجوان سے محروم ہوگئی ہے‘۔ ان الفاظ میں ریاستی کانگریس کے صدر ووزیرمحصول بالاصاحب تھورات نے سوشانت سنگھ راجپوت تعزیت پیش کی ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت نے بطور ایک ٹی وی اداکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے سب سے پہلے انہوں نے ٹی وی سیریل ’ کس دیس میں ہے میرا دل‘میں کام کیاتھا۔ اس کے بعد ’پوتررشتہ‘ نامی سیریل سے وہ گھرگھرپہونچے۔ اس کے بعدسوشانت سنگھ نے ہندی فلم انڈسٹری میں بطورایک اداکار ’کائے پوچے‘ نامی فلم میں کام کیا۔ انہوں نے ’شدھ دیسی رومانس‘، ’چھچھورے‘ ، ’سون چڑیا’اور’کیدارناتھ‘ جیسی فلموں میں اپنی منفردداکاری سے اپنا نام روشن کیا۔ سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم’ایم ایس دھونی انٹولڈ اسٹوری‘ نے بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش ہوئی جس میں انہوں نے اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے۔ سوشانت سنگھ کے اتنی کم عمری میں اپنی زندگی کا اختتام کرنے پر لوگوں کو غمزدہ کردیا ہے۔ خدا ان کے اہلِ خانہ کو اس غم سے نبردآزماہونے کی طاقت دے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی راجپوت خاندان کے غم میں شریک ہے۔