
جلگاؤں ١٤ جون( سعید پٹیل )جلگاؤں ضلع میں کورونا وباء کا قہر جاری ہے۔روزانہ مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔اب یہ وبائ مرض ضلع کے دیہاتوں میں بھی داخل ہوچکا ہے۔آج ١٤ ِ جون بروز اتوار کو مشتبہ مریضوں کی جانچ رپورٹ میں ٧٥ ِ مریض کووڈ ۔١٩ کے مثبت پاۓ گۓ۔اس اضافے کے بعد ضلع کی مجموعی تعداد ١٧٢٨ ہوگئ ہیں۔
ان مریضوں میں جلگاؤں دیہی ٢ ،جلگاؤں شہر ١٥ ، بھساول ٦ ،املنیر ٦ ،چوپڑا ٥ ،بھڑگاؤں کوئ نہیں ، دھرن گاؤں ٤ ،یاول ٣ ،ایرنڈول ٨ ،جامنیر ٣ ،راویر ١٠ ،پارولہ ١٠ ، مکتائ نگر کوئ نہیں ،بودوڈ ٢ ،اس طرح ٧٥ مریض کورونا مثبت پاۓ گۓ جو ضلع واسیوں کےلۓ تشویش ہنوز بنی ہوئ ہے۔اسی دوران اقراء یونانی کالج میں علاقہ مہرون کے قرنطینہ کے مشتبہ مریضوں میں سے ٣ کی جانچ رپورٹ کورونا مثبت آنے کے بعد انھیں ضلع کووڈ اسپتال کے آئسولیشن میں داخل کیاگیا۔جبکہ ٢٧ کی جانچ رپورٹ منفی آنے سے بڑا دلاسہ ملاہے۔
اسی دوران جلگاؤں کارپوریشن کے ڈپٹی کمیشنر شری دنڈوتے ، ڈاکٹر سنجۓ پاٹل سمیت تمام طبی افسران کے ساتھ سابق ڈپٹی میئر عبدالکریم سالار ،عبدالعزیز سالار ،ڈاکٹر التمش حسن وغیرہ نے تبادلہ خیال کرکے چند مطالبات پیش کۓ۔جن میں اقراء یونانی کالج قرنطینہ میں آنےوالی مشکلات دور کی جاۓ۔کارپوریشن کی جانب سے محلہ کلینک شروع کۓ جاۓ۔کارپوریشن کے شاھومہاراج اسپتال میں زچگی وارڈ شروع کیاجاۓ۔اور محلہ کلینک میں آنے والے طبی افسر کے ساتھ سماجی خدمت گاروں کا تعاون حاصل کیاجاۓ۔ان مطالبات کے تعلق سے کارپوریشن کے ڈپٹی کمیشنر نے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی دی