رام مندر تعمیر کے لئےمسلم خواتین اور نوجوان دہلی مارچ کریں گی

رام مندر کی تعمیر کیلئے اتراکھنڈ کی مسلم خواتین دہلی مارچ کریں گی۔ اتراکھنڈ میں مسلم راشٹریہ منچ کی خاتون کو آرڈینیٹر کو باقاعدہ اس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے تحت آنے والے 15 دسمبر کو دہرادون سے بڑی تعداد میں مسلم کمیونٹی کے مرد اور خواتین جنتر ۔ منتر پر جمع ہونے جا رہے ہیں۔ وہیں اس مارچ کو لیکر ریاستی کانگریس بیحد ناراض و غصے میں ہے۔آنے والے 15 دسمبر کو یوپی ، اتراکھنڈ اور دہلی کی ہزاروں خواتین اورنو جوان رام مندر کی تحریک کو حمایت دینے کیلئے جمع ہو رہے ہیں۔ اس کیلئے باقاعدہ بسوں کے انتظام کئے گئے ہیں اور مسلم راشٹریہ منچ کی خاتون ونگ کو دہلی سے بھی ذمہ داری دی گئی ہے.

پروگرام کے مطابق، الگ ۔ الگ ریاستوں کی اس مسلم کمیونٹی کے مارچ کی قیادت آرایس ایس لیڈر اندریش کمار کریں گے اور صدر کو حمایت کا میمورینڈم بھی دیا جائے گا۔کانگریس نے مسلم راشٹریہ منچ کے اس انعقاد کو ڈھونگ بتاتے ہوئے دیو بھومی اتراکھنڈ کو بانٹنے کی سازش بتایا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر بی جے پی کو کل یگی راون بتاتے ہوئے تحریک کو سیتا ہرن سے جوڑتے ہوئے انتخابی سیاست بتا رہے ہیں.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading