رامپور ضمنی انتخاب: اعظم خان کی میراث بچانے کے لئے مہم چلائیں گے اکھلیش

لکھنؤ: رامپور میں اعظم خان کی میراث کو بچانے رکھنے کے لئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو بذات خود انتخابی میدان میں مہم چلائیں گے۔ رام پور نشست ایس پی کے لئے وقار کا مسئلہ بنی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اسے کسی بھی قیمت پر جیتنا چاہتی ہے۔ اکھلیش یادو ایس پی امیدوار تزئین فاطمہ کے لئے ہفتہ کی سہ پہر ڈھائی بجے رامپور قلعہ میدان میں انتخابی اجلاس کریں گے اور رائے دہندگان سے انہیں فاتح بنانے کی اپیل کریں گے۔

انتخابات کے دوران اکھلیش یادے کے انتخابی مہم چلانے کا مطالبہ تقریبا ہر سیٹ سے ہو رہا ہے لیکن انہوں نے تاحال خود کو انتخابی مہم سے دور رکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اس ضمنی انتخاب میں سماجوادی پارٹی کی زمینی طاقت کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ ایس پی نے رام پور سیٹ کے لئے اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے اور اکھلیش یادو انتخابات کے اعلان سے پہلے بھی رامپور کا دورہ کر چکے ہیں۔

مغربی اتر پردیش کے تمام رہنماؤں سے رامپور اسمبلی حلقہ کی امیدوار تزئین فاطمہ کے حق میں منعقد ہونے جا رہے اس جلسہ عام میں شرکت کے لئے کہا گیا ہے۔ اکھلیش رامپور کے انتخابی اجلاس کے ذریعے دوسری نشستوں کے لئے بھی پیغام دیں گے۔

ادھر، اعظم خان اپنی اہلیہ کی حمایت میں انتخابی جلسوں کے دروان مستقل طور پر پر جوش اپیلیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو ہتھیار بنا دیا ہے۔ وہ ملاقاتوں میں اپنے اور اہل خانہ کے خلاف دائر مقدمات کی داستانیں بیان کرکے تین مرتبہ جذباتی بھی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انتظامیہ پر ان کے تئیں جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کر رہے ہیں۔ واضح رہے ریاست کی 11 اسمبلی نشستوں پر ضمنی اتخاب ہونا ہے اور رامپور سیٹ ہی سماج وادی پارٹی کے کھاتے میں تھی۔

بی جے پی نے اعظم کے خلاف انتخاب لڑ چکی جیا پردا کو انتخابی مہم کے لئے اتارا ہے اور وہ اعظم کے خلاف تقریر کر کے بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن گپتا کے حق میں ماحول بنانے میں مصروف ہیں۔ ریاست کی 11 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے بی جے پی نے پوری طاقت جھونک رکھی ہے۔ غورطلب ہے کہ اکھلیش صرف رامپور سیٹ پر ہی انتخابی مہم کے لئے اتر رہے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading