راجیہ سبھا میں شہری ترمیمی بل کی منظوری پرادھو ٹھاکرے کا اہم بیان

ممبئی،10دسمبر(یواین آئی)شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج واضح طور پر کہاہے کہ ان کی۔پارٹی راجیہ سبھا میں شہری ترمیمی بل (سی اے بی) کی۔مخالفت کرے گی جب تک اس مسئلہ پر پیدا ہوئے سوالات کا جواب نہیں ملے گا۔گزشتہ روزلوک سبھا نے اس متنازع بل کو منظور کیا جس کے تحت پاکستان،بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم باشندوں کو ہندوستان کی شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمانوں کو اس سے مستثنیٰ رکھاگیاہے۔

لوک سبھا میں پاس ہونے کے بعد راجیہ سبھا میں اس بل پر بحث ہوگی ،اس کی مخالفت ملک بھر میں جاری ہے جبکہ
شمال مشرق میں گیارہ گھنٹے بند کااعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شیوسینا نے لوک سبھا میں کئیسوالات اٹھائے تھے ،لیکن ان کا جواب نہیں ملا ہے،لوک سبھا میں اس کی حمایت کامقصد یہ ہے کہ ایوان میں بی جے پی کی اکثریت ہے اور راجیہ سبھا میں بل کی مخالفت کی جائے گی۔دراصل ہمیں جاننا ہے کہبی جے پی شہریت ترمیمی بل کے ذریعہ خود کو محب وطن کے طور پر پیش کررہی ہے اور یہ بتانے کی۔کوشش کی۔جارہی ہے کہ جو مخالفت کریں گے ،

وہ ملک دشمن ہیں ،اس سوچ کو بدلنا ہوگا۔ شیوسینا نے راجیہ سبھا میں الگ موقف ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شیوسیناکے ترجمان سنجے راوت نے کہاکہ ہم راجیہ سبھا الگ انداز میں اس بل پر پیش ہوں گے،کیونکہ بل کے متعلق سوالات کے حکومت کو
واضح جوابات دینے ہوں گے۔شیوڈینا کے تین ممبر ہیں اور ان کی مخالفت سرکار کوبھاری پڑ سکتی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading