لاتور(شہاب مہدی کبیر) ایس آئی او (اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائیزئشن آف انڈیا ) لاتور سٹی یونٹ کی جانب سےضلع کلکٹر لاتور و ڈیویزنل کمشنر لاتور کی معرفت ایک یاداشت مرکزی وزیر انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر کو ارسال کی گئی.
ایس آئی اوکی جانب سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ راجیو گاندھی اور مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کے لئےUGC نے جو نئی شرط عائد کی ہیں وہ غیر منصفانہ اور خلاف قانون ہے اسے جلد سے جلد طلباء کے مفاد میں واپس لیا جائے بصورت دیگر ایس آئی او ملکی سطح پر احتجاج کرنے اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوسکتی ہے۔واضح ہو کہPh.D اور M.Philمیں داخلہ حاصل کر چکے دلت،آدیباسی اور دیگر پسماندہ طبقات کے لئے راجیو گاندھی فیلوشپ جو کہ وزارت سماجی بہبود و انصاف کے توسط سے دی جاتی ہے.اسی طرح اقلیتی طلباء کے لئے مولانا آزاد فیلوشپ سکیم جو کہ منسٹری آف مائینارٹی افیرس کی جانب سے طلباء کو فراہم کی جاتی ہے.UGC کے قوانین کے مطابق Ph.D/M.Phil میں داخلہ کے لئے NET/SET/GATE/GPAT/PETمیں سے کسی ایک امتحان میں کامیابی لازمی ہے ۔طلباء عام طور پر کسی بھی یونیورسٹی کے PET یا M.Phil میں کامیابی کے بعد P.hd میں داخلہ حاصل کرتے ہیں ۔لیکن اب داخلہ حاصل کر چکے طلباء پر UGC نے نئی شرائط عائد کی گئی ہیں کہ طلباءکو مذکورہ اسکالرشپ حاصل کرنے کے لئےNET امتحان میں بھی کامیاب ہونا ضروری ہے.جبکہ یہ اسکالرشپ مائینا رٹی افیرس اور سماجی انصاف کی منسٹری کی جانب سے دی جاتی ہے اور ابھی تک ان سے ایسی کسی شرط کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.SIO کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی غیر منصفانہ اور جابرانہ اقدام ہے جو دلت اور مائینارٹی کے طلباء کو اسکالرشپ سے محروم کرنے اور ان کی تعلیمی لیاقت کے حصول میں روڈا اٹکانے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔
اس موقع پر SIO لاتور سٹی کے صدر ڈاکٹر مرزا تنزیل بیگ، اسامہ علی حیدر پٹیل، شیخ مصدق، عبداللہ منیار، پٹیل مدبر، شیخ حسین وغیرہ موجود تھے.ایس آئی او کی جانب سے HRDمنسٹر کو میمورینڈیم ممبئی،اورنگ آباد،پونہ،لاتور،امبڑ، ناندیڑ اور پربھنی کے مقامات پر دئے جا چکے ہیں اور آئندہ دنوں میں مختلف شہروں میں بھی دئے جائیں گے اورساتھ ہی میمورنڈم HRDمنسٹر پرکاش جاوڈیکر اور UGCکو راست طور پر بذریعے ای میل ترسیل کیا گیا۔ یہ بات لاتور کے ایس آئی او کارکن جنید اکبر نے بتائی.