راجستھان کے بیکانیر میں شدید سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک، 20 سے زیادہ افراد زخمی

راجستھان کے بیکانیر ضلع میں ایک شدید سڑک حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے، خبروں کے مطابق نیشنل ہائی وے نمبر-11 پر سری ڈونگرگڑھ کے قریب ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا، جس میں تقریباً 10 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے، جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


خبروں کے مطابق اس حادثے کے بعد کئی مسافر بری طرح بس میں پھنس گئے، جنہیں بڑی مشقت کے بعد باہر نکالا گیا، اس شدید حادثے میں کئی مسافروں نے تو موقع پر ہی دم توڑ دیا، وہیں حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے سبب امدادی کام میں کچھ دیر لگی، جس سے کچھ لوگوں کو بچایا نہیں جا سکا، حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں نے پولس کو اطلاع دی، جس کے بعد زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

اس سے پہلے 11 نومبر کو بیکانیر ضلع کے دیش نوک قصبے کے قریب ایک شدید سڑک حادثہ میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے تھے، پولس نے بتایا تھا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک منی بس سامنے سے آنے والی جیپ سے جا ٹکرائی۔ اس شدید تصادم سے چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک نے استپال میں دم توڑ دیا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading