راجستھان: کوٹہ بیراج ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دھول پور میں فوج بلائی

بھرت پور: راجستھان میں کوٹہ بیراج سے چمبل ندی میں بھاری تعداد میں پانی چھوڑے جانے کے بعد بھرت پور ڈویژن کے سوائی مادھوپور اور دھول پور اضلاع میں ندی کنارے رہایش پزیر کئی گاؤں کا ضلع ہیڈکوارٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اورحالات بگڑنے کے خدشہ کے پیش نظر دھول پور میں فوج کو بلایا گیا ہے۔

کوٹہ بیراج سے چمبل ندی میں 4 لاکھ 87 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کے بعد دھول پور میں حالات کے بگڑنے کے خدشہ کے پیش نظر الور سے فوج کے جوانوں کو دھول پور بلایا گیا ہے ۔ دھول پور کے انچارج اور وزیر سیاحت وشویندر سنگھ نے یواین آئی سے بات چیت میں بتایا کہ فوج کی ایک کمپنی کو دھول پور بلایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایس ڈی آر ایف کو بھی بلایا گیا ہے ۔ ایسے حالات میں افسروں کے ساتھ ملاقات اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے سنگھ بھی دھول پور پہنچ گئے ہیں ۔ موصول اطلاعات کے مطابق کوٹہ بیراج سے پانی چھوڑے جانے کے بعد ان دونوں اضلاع میں چمبل کے کنارے آباد کئی گاؤں سے ضلع ہیڈکوارٹر کا رابطہ منقطع ہو گیا اور کچھ گاؤں کو خالی کرانے کی ہدایت بھی ضلع انتظامیہ نے دے دی ہے ۔ چمبل کے پوری طرح طغیانی پر آنے سےاور سوائی مادھو پور کے كھنڈار میں پاروتی ندی کی طغیانی کی وجہ ٹونک شیو پوری میگا ہائی وے روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا۔ہو گیاہے ۔

ضلع کلکٹر ڈاکٹر ایس پی سنگھ موقع پر پہنچے اور سیوتي کلا گاؤں خالی کرنے کی ہدایات بھی دی ہے ۔ حفاظت کے پیش نظر حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں ۔ دھول پور میں مسلسل پانی بڑھنے سے ندی کنارے بسے کئی دیہاتوں کا رابطہ ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع ہونے کے ساتھ خطرے کے نشان سے اوپر 140.10 میٹر پر کافی تیز رفتار سے بہہ رہی چمبل ندی کا پانی کسی بھی وقت 142 میٹر ہونے پر ندی کا پانی چمبل كےپرانے پل پر آ سکتا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading