راجستھان انتخابات میں پاکستان سے فتویٰ

جئے پور:29نومبر ۔(ایجنسیز)راجستھان میں اسمبلی انتخابات مہم زورو پر ہے، لیکن اس بیچ یہاں کے انتخابات میں پاکستان کنیشکن بھی سامنے آئے ہیں۔ راجستھان کے انتخابات میں ان دنوں مغربی راجستھان خاص طور پر بین الاقوامی سرحدی علاقوں میں پاکستان کے ایک پیر کا آڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس آڈیو کے ذریعہ یہ پیر مسلم ووٹرس کو 7 دسبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔باڑمیر میں وائرل ہو رہے 24 منٹ کے اس آڈیو میں مبینہ طور پر پاکستانی مذہبی رہنما تاج حسین شاہ جیلانی کے پیروکار پیر علی حسین شاہ جیلانی بی جے پی کو حمایت دینے کی بات کہہ رہے ہیں۔ آڈیو کے مطابق جیلانی نے اپنے پیروکاروں سے شیو سیٹ سے کانگریس کے امیدوار امین خان کے خلاف ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس آڈیو میں جیلانی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ یہ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ بی جے پی نے مسلم برادری سے کنارا کشی اختیار کر لی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ’وہ بی جے پی حکومت ہی تھی جس نے پاکستان کو سانگرا کے رہنے والے پیر سید تاج حسین شاہ جیلانی کو فروری 2015 میں جےپور  میں پیروکاروں سے ملنے میں مدد کی تھی۔ آڈیو میں مبیبہ پیر اپنے پیروکاروں سے بول رہا ہے کہ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے تو وہ ان سے رشتہ ختم کر دےگا‘۔اس آڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ اور پولیس نے احتیاط کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہیں آڈیو متعدد واٹس ایپ گروپ پروائرل ہو رہا ہے۔ فی الحال اس بارے میں ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ باڑمیر ضلع کلیکٹر کا کہنا ہے اس طریقہ کی آڈیو کے بارے میں میڈیا کے ذریعہ ہمیں پتہ چلا ہے اور پورے آڈیو کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading