دیگلورناکہ علاقہ میں18سالہ شیخ سلیمان کاقتل‘دو نوجوان گرفتار

ناندیڑ:19مارچ(ورق تازہ نیوز) کل شب دیگلور ناکہ سے متصل لکشمی نگر مال ٹیکڑی روڈ پر شادی میں رقص کرنے کی معمولی بات پر 18سالہ نوجوان کوقتل کردیاگیا ۔ شیخ سلیمان پیشہ سے باورچی تھا ۔اسکی اچانک موت سے گھر والوں پر غموں پر پہاڑ ٹوٹ گیا ہے. اس معاملے میں اتوارہ پولس نے دو قاتلوں کوگرفتار کرلیا ہے ۔


ناندیڑ: شیخ سلیمان کے قاتل شیخ سہیل اور شیخ جنید کو پولس کسٹڈی


شیخ ماجد شیخ رحمن کی شکایت کے مطابق 19مارچ کو شب سوا بارہ بجے دیگلورناکہ علاقہ کے لکشمی نگر میں شیخ سلیمان شیخ سرور عمر 18 سال کا شیخ سہیل شیخ قادر 21سال اور شیخ جنید شیخ معین الدین عمر 20 سال ساکنان لکشمی نگر ناندیڑ نے شادی میں رقص کرنے پرتنازعہ ہوگیااس کے بعد سہیل اور جنید نے لکڑی سے شیخ سلیمان کے سر میں وارکردیا اور پاوں پربھی لکڑیوں سے وارکر کے شدیدزخمی کردیا اور شیخ سلیمان کی موت ہوگئی ۔

مقتول شیخ سلیمان

اس معاملے میں اتوارہ پولس نے شیخ سہیل اور شیخ جنید کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302] 504‘34‘جرم نمبر61/2019 کے تحت درج کیاگیا ہے ۔اس معاملے کی تفتیش پی ایس آئی شالینی گجبھرے کے سپرد کی گئی تھی۔

ایڈیشنل ایس پی دھنجے پاٹل اور پی آئی پردیپ کاکڑے کی رہنمائی میں پی ایس آئی نند کشور سالنکے ‘ پولس ملازمین وکرم واکڑے‘ پرمود کرہاڑے ویکی کارلا ‘سنگھ رتن گائیکواڑ ‘بھوکرے ‘ مانڈوکر ‘ چاوس اور شیخ خواجہ نے دونوں قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ان دونوں کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ شیخ سلیمان پیشہ سے باورچی تھا ۔اسکی اچانک موت سے گھر والوں پر غموں پر پہاڑ ٹوٹ گیا ہے ۔پوسٹ مارٹم کے بعد گھر والوں کواسکی نعش سپرد کردی گئی تھی اور آ ج بعد نماز عصر اسکی تدفین عمل میں آگئی ہے ۔

Leave a comment