دیگلورناکہ سے متصل بنجارہ ہاسٹیل کی اراضی پرتعمیر کامپلکس کی دوکانوں کی دو مرحلوں میں نیلامی

ناندیڑ:8فروری( ورق تازہ نیوز)دیگلور ناکہ علاقہ کے مدینتہ العلوم ہائی اسکول روڈ پر اردو گھر کے بازو میں بنجارہ ہاسٹیل کی اراضی پر شاندارتجارتی کامپلکس کی تعمیر عمل میں آرہی ہے۔میونسپل کارپوریشن میں ان ملکیوں کی ہراجی کیلئے جمعرات کے دن لوگوں کا ہجوم تھا ۔جو افراد ڈپازٹ رقم جمع کریں گے وہی ہراجی میں حصہ لے سکتے ہیں اس طرح اعلان ہوتے ہیں وہاں موجود خواہشمند افراد میں ہلچل مچ گئی۔ اس تجارتی کامپلکس میں تعمیر ہونے والی 238 دکانوں کے لئے 38 افراد نے فی کس بیس ہزار روپئے ڈپازٹ رقم جمع کروائی ہے۔ فی کس 3 یا اس سے زائد خواہش مندوں نے ڈپازٹ رقم جمع کروائی ہے اس لئے29 ملکیوں کی جمعرات کو ہونے والی ہراجی کوملتوی کرکے آگے بڑھا دیا گیا ہے اور 11 فروری بروز پیر کو ان کی ہراجی ہوگی۔ جبکہ39 دکانوں کی ہرا جی کے لئے خواہشمندوں کی تعداد مکمل ہونے کے بعد ان کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اس طرح کی اطلاع محکمہ املاک کے کنٹرولر جیت پال سنگ سندھو نے دی ہے۔قدیم شہر کے دیگلورناکہ علاقے کے مدینتہ العلوم ہائی اسکول روڈ پر اردو گھر کے بازومیں بنجارہ ہاسٹل کی جگہ ہے جہاں پر کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ 5 سالوں سے تعمیراتی کام جاری تھے لیکن فنڈز کی کمی کے باعث یہ کام ادھورا رہے گیا تھا۔اب کارپوریشن نے زیر تعمیر کامپلکس کے نقشے کی بنیاد پر ان دوکانوں کو ہراج کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس ہراجی کی ڈپازٹ رقم سے تعمیری کام کو مکمل کیا جائے گا ۔جس کے لئے بینک میں علیحدہ اکاو¿نٹ کھولا جائے گا جہاں سے یہ رقم تعمیراتی کام کے لیے استعمال کی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن نے بنجارہ ہاسٹل کی جگہ پر تعمیر ہونے والی دوکانوں کی ہراجی کیلئے ڈپازٹ رقم جمع کرنے کیلئے اشتہار جاری کیا تھا جس میں جمعرات کے دن 238 افراد نے فی کس بیس ہزار روپے کی رقم جمع کروائی ہے ۔ہراجی میں دکانیں ملنے کے بعد اندرون سات یوم بولی کی 50 فیصد رقم ادا کرنا لازمی ہے لیکن ان دکانوں کو کب حوالے کیا جائے گا ‘ان کے شرائط کیا اس طرح کا اشتہار میں کوئی ذکر نہ ہونے سے ہراج میںشامل افرادمیں تشویش پائی جاتی ہے۔ تجارتی کامپلکس کے سامنے کے حصے کے لئے 7 لاکھ اور آخر کے حصے کے لئے پانچ لاکھ روپے سے بولی کاآغاز ہوگا ۔68 میں سے39 دکانوں کے لئے تین سے کم خواہش مندوں نے ڈپازٹ رقم جمع کروائی ہے اس لئے ان کی ہر اجی دوسرے مرحلے میں کی جائے گی۔جن افراد کی بولی نہیں لگی انہیں ڈپازٹ رقم واپس نہ کرتے ہوئے آئندہ مرحلے کے ہراجی میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا اس طرح کی اطلاع کارپوریشن ذرائع نے دی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading