دین میں پیدا کی جانے والی بدعات تحریفات کا خاتمہ کرنا علماء دین کی ذمہ داری: مفتی رشید احمد فریدی

(رائچور:8 دسمبر ر) معروف محقق مفتی رشید احمد صاحب فریدی استاذ الحدیث مفتاح العلوم تراج ضلع سورت کے شہر رائچور کے دورہ کے موقع پر ۷ دسمبر بعد نماز عشاء مسجد زکریارائچور میں علماء کرام کا اجتماع منعقد ہوا، علماء وحفاظ اور ائمہ کرام کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی رشید احمد صاحب فریدی نے علماء کرام کو ان کے منصب کا احساس دلایا اور انکی ذمہ داریوں کو اجا گرفرمایا۔ مفتی صاحب نے ارشاد فر مایا کہ اہل علم کو قدم به قدم صبر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، بنی اسرائیل میں جن کو امامت کا منصب عطاء ہوا تھا انکے صبر اور ضبط نفس کرنے کی بنیاد پر ہی اللہ تعالی نے انہیں یہ مقام ومرتبہ عنایت کیا تھا، علما ء جب انبیاء کے وارث ہیں اور امام و مقتدا رہنماء اور قائد ہیں تو اپنی زبان قلم پر ہر قدم پر قابو
رکھے ، غط چیزوں میں کسی پر کیچڑ اچھالنے سے باز رہیں نیز ہمارے اکابر کو جو مقام اللہ تعالی نے عنایت فرمایا تھا انکے صبر کے کڑوے گھونٹ پینے کا ہی نتیجہ تھا، اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مولاناعلی میاں ندویؒ کے حوالے سے ارشاد فرمایا کہ ایک اشاعت دین ہے دوسرے حفاظت دین ۔ اللہ تعالی اشاعت دین کا کام کسی سے بھی لے لیتا ہے جیسے اس ملک کے اندر سلاطین سے بھی اللہ تعالی نے اشاعت دین کا کام لیا ہے، یہ بادشاہوں پر غلط تہمت ہے کہ انہوں نے کوئی دینی خدمت انجام نہیں دی کیونکہ وہ جس شہر کو بھی فتح کرتے ان کا مقصد یہ ہوتا کہ اس ملک میں اسلام پھیل جائے اسلام کی سر بلندی ہو اور اسلام کی اشاعت کی جائے۔ لیکن حفاظت دین کا کام انتہائی نازک اور اہم ہے اسلئے اللہ تعالی نے ہر دور میں علماء کرام کا ہی انتخاب فرمایا ہے، جب فتنہ خلق قرآن رونما ہوا تو الله تعالی نے اسکی سرکوبی کیلئے امام احمدؒ کا انتخاب فرمایا آپؒ نے انتہائی جانبازی و جانفشانی کے ساتھ مقابلہ کیا اور اس فتنہ کا خاتمہ فرمایا مولاناعلی میاں ندویؒ نے فرمایا دعوتی تحریک اور اصلاحی جدوجہد اسلام کا خاصہ اور اسکی خصوصیت ہے۔ اسلامی تاریخ کی گذشتہ صدیاں اس دعوتی جدوجہد سے کوئی صدی خالی نہیں رہی البتہ ہر دور میں شکلیں بدلتی رہتی ہے، اس وقت کی جدوجہد میں کئی طرح کا غلو اور تحریف پایا جارہا ہے قرآن کریم کی جمہور سے ہٹی ہوئی تفسیر کی جارہی ہے ، انسانیت کے محترم و معزز طبقہ کا بے ادبی سے ذکر کیا جا رہا ہے، اپنے طریقہ کار کو ہی ٹھیک اور دوسروں کو غلط کہنے کی جرات بے جا کی جارہی ہے اسلام کی صحیح تصویرکشی نہیں ہو پارہی ہے، اسلام کی صحیح تصویر دھندلانے کی کوشش ہورہی ہے ، ایسے موقع پر علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ غالیانہ تحریف کا تصیح کے ذریعہ جواب دیں ، نادانوں کی تاویل کی اصلاح کریں ، خاموش تماشائی نہ رہیں ورنہ نہ یہ غلو رفته رفتہ پورے دین کومسخ کرکے رکھ دے گا، کسی بھی انسان سے غلطی تکوینی نظام کے تحت ہوئی ہے ٹھوکر لگی ہے اسکی اصلاح تشریع کے دائرے میں علماء کرام انجام دیں۔

اس موقع پر مفتی کلیم الدین قاسمی صدر جمعیت علما رائچور ،مولانا نظام الدین رشادی خطيب مسجد فاطمه را ئچور، مفتی محمد مجیب الرحمن دیورگی خادم حدیث تفسیر دارالعلوم دیودرگ کے علاوہ علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مفتی رشید احمد صاحب فریدی کی دعاء پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading