نئی دہلی: دہلی میں اتوار کو یخ بستہ ہواؤں اور خون کو منجمد کرنے والی سردی جاری ہے اور کم از کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے سے لوگوں کا سردی سے برا حال ہے۔ دہلی میں 14 دسمبر سے ٹھنڈی ہوائیں چلنی شروع ہوگئی تھیں اور اب اگلے تین دنوں تک ایسا ہی رہنے کا امکان ہے۔ سال 1901 کے بعد یہ دوسری بار ہے جب دارالحکومت میں اتنی دیر تک ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بنا ہوا ہے۔
حکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح 8.30 بجے سب سے کم درجہ حرارت آیا نگر میں 2.0 ڈگری سیلسیس، دہلی یونیورسٹی میں 3.0، نریلا میں 2.0 جبکہ صفدر جنگ میں درجہ حرارت 2.0 اور پالم میں 3.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے رطوبت کی سطح 100 فیصد درج کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندازہ ہے۔ ہفتے کی صبح کم از کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں اس سال اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اب تک 19.85 ڈگری سیلسیس رہا ہے اور سال کے آخری دن یہ 19.15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ محکمہ کا خیال ہے کہ اگر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.15 تک گرتا ہے تو یہ 1901 کے بعد دوسرا موقع ہو گا جب دسمبر سب سے ٹھنڈا ہوگا۔
22 سال پہلے دسمبر 1997 میں اوسط سے زیادہ درجہ حرارت 17.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس طرح 1997 کے بعد سے دسمبر ماہ میں سب سے زیادہ ٹھنڈے دن رہے ہیں۔ آئندہ ایک یکم اور دو جنوری کو ژالہ باری کے سبب نئے سال کے جشن میں خلل بھی پڑ سکتا ہے۔ محکمہ کا خیال ہے کہ تین جنوری تک پہاڑی علاقوں میں زوردار برف باری ہوگی۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
