دہلی میں پٹرول 34 روپئے فی لیٹر ہوگا

نئی دہلی۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی ریجن میں ٹیکسوں اور ڈیلرس کے کمیشن کے بغیر پٹرول کی قیمت فی لیٹر صرف 34.04 روپئے ہوگی جبکہ ڈیزل 38.67 فی لیٹر ہوگا۔ لوک سبھا کو ایک تحریری جواب دیتے ہوئے 19 ڈسمبر کو مملکتی وزیر برائے فینانس شبو پرتاپ شکلا نے پٹرولیم اشیاءکی قیمتوں کی تفصیلات پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں اور ڈیلرس کمیشن کے بشمول پٹرول کی قیمت فی لیٹر 70.63 روپئے جبکہ پٹرول کیلئے 96.4 فیصد کمیشن دیا جاتا ہے اور ڈیزل پر 60.3 فیصد کمیشن ہوتا ہے۔ 19 ڈسمبر کو پٹرول کی ریٹیل قیمت 70.67 روپئے تھی، اس میں 17.98 سنٹرل اکسائیز ڈیوٹی 5.02 روپئے کا ریاستی ویاٹ اور 3.50 ڈیلر کا کمیشن شامل ہے۔ ڈیزل کے معاملے میں ریٹیل قیمت 64.54 روپئے فی لیٹر ہے جس میں سنٹرل اکسائیز ڈیوٹی 13.83روپئے ریاستی ویاٹ 4.51 اور ڈیلر کا کمیشن 2.53 روپئے شامل ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading