دہلی تشدد کی تازہ ترین خبریں: فائرنگ کے تازہ واقعات

دہلی پولیس نے بتایا کہ پیر کی دوپہر شمال مشرقی دہلی میں کشیدگی کے دوران آج اسکولوں کو چھٹی دی گئی ہے۔ وہیں پولیس ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ پرتشدد احتجاج کے دوران مبینہ طورپر پولیس پر فائرنگ کرنے والے شاہ رخ نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیاہے

  • اروند کیجریوال زخمیوں سے ملنے کے لئے  اسپتال کا کرینگے دورہ

    نیوز 18 کی خبر کے مطابق ، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ، اتوار کے روز سے شمال مشرقی دہلی میں جاری تشدد کے  دوران زخمی ہونے والے افراد  کی عیادت  کرینگے۔ کیجریوال اب سے کچھ ہی دیر میں جی ٹی بی اسپتال  کا دورہ  کرینگے۔
  • موج پور میں صحافی کوگولی مار دی گئی
  • موج پور میں کشیدہ حالات کے دوران  ایک رپورٹر کو گولی مار دی گئی۔ نیوز 18 کے مطابق ، یہ واقعہ آج 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ فی الحال زخمی صحافی جی ٹی بی اسپتال میں زیر علاج ہے۔
  • کر دم  پوری میں گولیاں چلائی گئیں
  • شمال مشرقی دہلی کے کر دم  پوری  میں تشدد کے تازہ واقعات رونما ہورہے ہیں۔ نیوز 18 کی خبر کے مطابق ، دو گروپوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ، جب کہ نیم فوجی دستوں کی تین بسیں کر دم  پوری  پہنچ گئیں۔

۔یادرہے کہ سی اے اے مخالف اور حامی گروپوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔جبکہ اسی دوران تشدد کے دوران 6 شہریوں کے ہلاکت کی خبر ہے ۔ جھڑپ میں زخمی ہونے والے پولیس کے ایک ڈپٹی کمشنر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شمال مشرقی دہلی کے بھاجن پورہ علاقے میں بھی ایک پٹرول پمپ کو نذر آتش کردیا گیا۔ شمال مشرقی دہلی کے علاقے میں کل آٹھ سی آر پی ایف کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جن میں ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کی دو کمپنیاں اور خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی ایک کمپنی شامل ہے۔(بہ شکریہ نیوز 18 اردو)

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading