نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے تمام 70 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نئی دہلی اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا پت پڑ گنج نشست سے انتخاب لڑیں گے۔
Important Announcement :
Aam Aadmi Party declares all 70 candidates for the upcoming Delhi election.
We congratulate all the candidates and wish them all the best to establish high levels of trust and integrity within their constituency.#AAPKeCandidates pic.twitter.com/mbby8Z2GCR
— AAP (@AamAadmiParty) January 14, 2020
عآپ نے 46 موجودہ ایم ایل اے کو دوبارہ ٹکٹ دیا ہے اور کچھ سیٹوں پر نئے چہروں کو میدان میں اتارا ہے جبکہ حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے شعیب اقبال، رام سنگھ نیتاجی اور ونئے مشرا امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی کی کی تیز طرار رہنما آتشی مارلینا کالکاجی سے اور راجندر نگر سیٹ سے آپ کے ترجمان راگھو چڈھا سے اپنی قسمت آزمائیں گے۔
Best wishes to all. Don’t be complacent. Work v hard. People have lot of faith in AAP and u. God bless. https://t.co/JuuvriCoNG
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) January 14, 2020
جن امیدواروں کو امیدوار بنایا گیا ہے ان میں کچھ ایسے رہنما بھی شامل ہیں جو پارٹی سے بغاوت کر چکے ہیں لہذا اس بار خیال کیا جارہا تھا کہ ان اکو امیدوار نہیں بنایا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی نے تیمار پور سے رکن اسمبلی پنکج پشکر کے مقام پر دلیپ پانڈے کو امیدوار بنایا ہے۔ وہیں، بوانا سے رکن اسمبلی رام چندر کے مقام پر جئے بھگوان اپکار کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اسی طرح منڈکا سے سکھبیر دلال کے مقام پر دھرم پال لاکڑا کو موقع دیا گیاہے۔
کسے کہاں سے امیدوار بنایا گیا؟
نریلا سے شرد چوہان، براڑی سے سنجیو جھا ، آدرش نگر سے پون شرما ، بادلی سے اجیش یادو ، رٹھانا سے مہیندر گوئل ، بوانا سے جئے بھگوان اپکار ، منڈکا سے دھرمپال لاکڑا ، کراڑی سے رتوراج جھا، سلطان پور ماجرا سے مکیش کمار اہلاوت، ناگلوئی جاٹ سے رگھوندر شوکین، منگول پوری سے راکھی برلا، روہنی سے راجیش ناما بنسی والا ، شالیمار باغ سے بندنا کماری ، شکور بستی سے ستندر جین ، تری نگر سے جتیندر تومر، وزیرپور سے راجیش گپتا ، ماڈل ٹاؤن سے اکھیل پتی ترپاٹھی اور صدر بازار سے سوم دت کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، چاندنی چوک سے پرہلاد سنگھ ساہنی، مٹیا محل سے شعیب اقبال ، بلی ماران سے عمران حسین ، قرول باغ سے وشیش روی، پٹیل نگر سے رام کمار آنند، موتی نگر سے شیو چرن گوئل، مادی پور سے گریش سونی، راجوری گارڈن سے دھنوتی چندیلا، ہری نگر سے راجکماری ڈھلوں، تل نگر سے جرنیل سنگھ ، جنک پوری سے راجیش رشی ، وکاس پوری سے مہندر یادو، اتم نگر سے نریش بالیان، دوارکا سے ونئے کمار مشرا ، مٹیالہ سے گلاب سنگھ یادو، نجف گڑھ سے کیلاش گہلوت، بجواسن سے بی ایس جون، پالم سے بھاونا گوڑ، دہلی چھاؤنی سے وریندر سنگھ قادیان، راجیندر نگر سے راگھو چڈھا، نئی دہلی سے اروند کیجریوال، جنگ پورہ سے پروین کمار اور کستوربا نگر سے مدن لال کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو