دہلی: الیکشن کمیشن کا سنجے سنگھ کو نوٹس

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو جمعرات کو الیکشن کمیشن نے قابل اعتراض بیان پر نوٹس جاری کیاہے۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو یہ نوٹس انکے دو فروری کے اس متنازعہ بیان پر دیا گیا، جس میں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ہنگامہ کرانے کی تیاری کا الزام لگایا تھا۔ بی جے پی نے اس بیان پر الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی۔

کمیشن نے سنجے سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعہ سات فروری کو 12 بجے تک جواب مانگا ہے۔ دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کے لئے آٹھ فروری کو پولنگ ہونی ہے اور آج شام چھ بجے انتخابی تشہیر ختم ہوجائے گی۔

مسٹر سنگھ نے دو فروری کو اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ علاقہ میں بڑا جھگڑا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ دہلی کے لوگوں اور الیکشن کمیشن کو پہلے سے ہی اس بارے میں ہوشیارکرنا چاہتے ہیں۔ رکن پارلیمان نے کہا تھا کہ بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست کے خوف سے بوکھلائی ہوئی ہے اور دو فروری کو شاہین باغ میں کوئی بڑا ہنگامہ کرانا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں گزشتہ پچاس دن سے زیادہ وقت سے مظاہرہ چل رہا ہے۔ شاہین باغ میں چل رہے مظاہرہ پر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام جوابی الزام لگانے میں پیچھے نہیں ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading