دھولیہ میونسپل کارپوریشن کیلئے رائے دہی کا عمل مکمل، پیر کونتائج

دھولیہ:9ڈسمبر ۔ (عامر ایوبی) دھولیہ کارپوریشن عام انتخابات کیلئے آج رائے دہی کا عمل انجام پذیر ہوا صبح سات بجے سے پولنگ کا کام شروع ہوا اور انتہائی سست روی کیساتھ یہ عمل جاری رہا صبح ساڑھے گیارہ بجے تک صرف گیارہ فیصد رائے دہندگان نے ووٹنگ کی چار بجے تک بتیس فیصد افراد نے ووٹنگ کی لیکن شام ہوتے ہی پولنگ سینٹروں پر عوامی ہجوم لگ گیا اگرچہ شام پانچ بجے ہی پولنگ سینٹروں کے دروازے بند کردیئے گئے لیکن ساڑھے چھ بجے تک رائے دہی کا عمل جاری رہا تادم تحریر ووٹنگ کا حتمی فیصد معلوم نہیں ہوسکا لیکن ایک محتاط اندازے کے مطابق پچپن فیصد رائے دہندگان نے ووٹنگ کے عمل میں شرکت کی اور اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دی رات آٹھ بجے تک پولنگ آفیسران مشین کو سیل بند کرنے میں مصروف رہے۔کل بروز پیر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔a06f8ca8-2730-4405-8bae-d3be4bd659fa

74 نششتوں کے انتخاب کیلئے 450 پولنگ سینٹر بنائے گئے رائے دہی کے عمل میں ملک کے وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے بھی اہالیان خانہ کے ہمراہ حصہ لیا پولنگ کے دوران کئی جھگڑے بھی ہوئے پولس نے اس سلسلے میں مقدمات کا اندراج بھی کیا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading