دوسری شادی کرنے کیلئے پہلی بیوی کو فون پر تین طلاق دیدیا

کانپور.تین طلاق پر قانون بن جانے کے بعد بھی ایسے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ کانپور میں ایک نوجوان نے دوسری شادی کرنے کیلئے اپنی پہلی بیوی کو فون پر تین طلاق دیدیا ، جس کے بعد متاثرہ انصاف کیلئے افسران کے چکر کاٹ رہی ہے ۔دراصل متاثرہ کی شادی 8 مہینے پہلے ہی ہوئی تھی اور وہ پانچ ماہ کی حاملہ بھی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ پنکی علاقہ میں رہنے والی لڑکی کی شادی بابوپوروا میں رہنے والے شارق کے ساتھ ہوئی تھی ۔ متاثرہ کے مطابق شادی کے کچھ دنوں بعد ہی شارق اس کو پریشان کرنے لگا ۔ گھر میں دوسری خاتون کو لے کر آنے کی جب اس نے مخالفت کی تو اس کو گھر سے نکال دیا گیا ۔

اترپردیش : دوسری شادی کرنے کیلئے شوہر نے پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو فون پر دیا تین طلاق

مائیکہ میں رہ رہی متاثرہ کو شارق نے فون پر تین طلاق دے کر خود کی زندگی سے دور کرنے کی بات کہی ، جس کے بعد متاثرہ انصاف کیلئے افسران کے چکر کاٹ رہی ہے۔ وہیں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ خاتون کی گئی تحریر کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading