دوست نے دولہے کے ہار سے پیسے چُرا لیے

انٹرنیٹ پر اکثر حیرت انگیز ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ خوب قہقہے لگاتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں دوست نے دولہے کے ہار پیسے چُرائے۔ویڈیو میں شادی کی تاریخ یا مقام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، دولہا چارپائی پر گلے میں نوٹوں کا ہار پہنے بیٹھا ہے اور اپنے اردگرد موجود رشتہ داروں کی باتیں سُن رہا ہے۔

اسی دوران، دولہے کے پاس بیٹھا، اُس کا دوست، اُس کے ہار سے چند کرنسی نوٹ چوری کرنے کی کوشش کرتا ہے۔دولہا ایک بار مڑتا ہے تو اس کا دوست رک جاتا ہے لیکن جیسے ہی دولہا دوبارہ گفتگو سننے میں مصروف ہوتا ہے، دوست جلدی سے چند کرنسی نوٹ چوری کرکے اپنی جیب میں رکھ لیتا ہے۔تاہم دولہے کو معلوم نہیں ہوپاتا کہ اُس کا اپنا دوست اُسی کی شادی پر چوری کرنے میں مصروف رہا۔

Leave a comment