دواؤں کی قیمت کے حوالے سے خوشخبری، وزیر اعظم کے حکم کے بعد ایسا کرشمہ ہوا عوام خوشی سے نہال

دواؤں کی قیمت کے حوالے سے خوشخبری، وزیر اعظم کے حکم کے بعد ایسا کرشمہ ہوا عوام خوشی سے نہال
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر دواؤں کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ابتدائی طور پر 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر دواؤں کی قیمتوں میں کمی پر عملدر آمد شروع کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ابتدائی طور پر 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی ڈرگ ریگولیٹری ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو قیمتوں میں کمی پر فوری عملدر آمد کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد رقم وصولی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے دواؤں کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کی منظوری دی تھی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا تھا کہ کابینہ نے 89 دواؤں کی قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں بہت سی جان بچانے والی دوائیں بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ فیصلہ 2018 کی میڈیسن پرائسنگ پالیسی کے تحت کیا گیا۔ ضروری دواؤں کی قیمتوں میں 3 سال تک 10 فیصد سالانہ کمی کرنا ہوتی ہے۔ دواؤں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ جلد نظر ثانی کر کے نئی پالیسی لائی جائے گی۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading