|
سلطان حسن البولکیا 15 جولائی 1946 کو پیدا ہوئے اور ان کا مکمل نام سلطان حاجی حسن البولکیا معز الدین دولہ ہے- آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انہیں جب برونائی کا سلطان بننے کا اعزاز حاصل ہوا اس وقت ان کی عمر صرف 21 سال تھی- انہوں نے 5 اکتوبر 1967 کو تخت سنبھالا اور یہ اس وقت برونائی کے 29ویں سلطان ہیں-
برونائی کے اس سلطان کے پاس بےپناہ دولت ہے جس کی وجہ سے انہیں دنیا کا سب سے امیر ترین بادشاہ بھی قرار دیا جاتا ہے- سلطان حسن البولکیا 20 ارب ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں- اور یہ برونائی پر گزشتہ 50 سالوں سے حکومت کر رہے ہیں- سلطان کی تین بیویاں اور 12 بچے ہیں-
|