دنیا میں ایک کروڑ افراد کس موذی مرض کا شکار ہیں؟ جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے

موذی مرض
اقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق دنیابھرمیں ایک کروڑافرادخسرےکاشکار ہیں ۔ جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کےڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم نےکاکہناہےکہ دنیا میں 1 کروڑ افراد خسرے کا شکار ہیں جس میں سے تقریبا 14 لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال 2018 میں خسرہ سے ہلاک ہونے والوں کی بڑی تعداد کو خسرہ سے بچاو کے مطلوبہ ٹیکے نہیں مل سکے۔

ڈاکٹر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خسرہ سے ویکسین کے ذریعے بچا جا سکتا ہے، اس طرح کے مرض سے کسی بھی بچے کاہلاک ہونا درحقیقت بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اجتماعی ناکامی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومبر تک کے ابتدائی اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ خسرہ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہو چکی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading