دنیا میں ایڈز کا مرض سب سے زیادہ تیزی سے کس ملک میں پھیل رہا ہے ؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے سنسنی پھیلا دی

اقوام متحدہ کی رپورٹ
اقوام متحدہ کی سال 2019کی رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ایڈز پھیلنے کی شرح پاکستان میں ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا 2030 تک ایڈز جیسی مہلک بیماری سے چھٹکارا پانے کا منصوبہ بنا رہی ہے لیکن پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں اس بیماری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 13 فی صد کے ساتھ ایڈز کے بڑھنے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

سال 2010 میں پاکستان میں ایک ہزار مریضوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی شرح 0.08 فیصد تھی جو سال 2018 میں بڑھ کر 0.11 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار ہے۔

یہ تعداد 2015 میں ایک لاکھ 20 ہزار جبکہ 2010 میں 67 ہزار تھی۔رپورٹ کے مطابق نشے کے عادی شکار افراد میں ایڈز پھیلنے کی شرح 21 فیصد، ہم جنس پرست مردوں میں یہ شرح 3.7 فیصد، خواجہ سراو¿ں میں یہ شرح 5.5 فیصد جبکہ جسم فروشی میں مبتلا افراد میں اسکی شرح 3.8 فیصد ہے۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading