دنیائے کرکٹ کے سب سے نوجوان نانا جان

لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ان دنوں بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ سیریز کا پہلا ٹسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ادھر شاہین شاہ آفریدی کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔ ان کی بیوی انشا نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ شاہین اور انشا نے اپنے بیٹے کا نام علی یار رکھا ہے۔ شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران ایک وکٹ حاصل کی۔

انہوں نے یہ وکٹ اپنے بیٹے کے نام کی۔ شاہین آفریدی نے حسن محمود کو محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد انہوں نے بچے کو گود میں جھول کر جشن منایا۔اس دوران ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی اہلیہ سنجنا گنیشن نے بھی شاہین آفریدی کو والد بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں سوشیل میڈیا پر جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی۔

ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھاکہ ’شاہین شاہ آفریدی کو قیمتی بچے کی پیدائش پر مبارکباد!‘ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان کے جیولین تھرو ارشد ندیم نے بھی شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد دی۔

انہوں نے ایکس پر لکھاکہ شاہین شاہ آفریدی کو آپ کے قیمتی بچے کی پیدائش پر مبارکباد! اور شاہد آفریدی کو نانا بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اللہ پاک بچے کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ اس خوبصورت نئے باب کیلئے آپ کے خاندان کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات۔

https://www.facebook.com/share/v/PSyUePdzJSgKrk37/?mibextid=xfxF2i

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading