نئی دہلی : آسام سرکار نئی نویلی دلہنوں کو بڑا تحفہ دینے جارہی ہے ۔ صوبے کے وزیر خزانہ ہیمنت بسو سرما نے 2019-20 بجٹ پیش کیا ۔ جس میں شادیوں کے دوران دلہن کو 1 تولہ سونا دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی غریبوں کو ایک روپے کلو کی قیمت پر چاول دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔
سرما نے کہا کہ آسام میں سالوں پرانی روایت ہے کہ بیٹی جب اپنے کا گھر چھوٹی ہے تو زیور دئیے جاتے ہیں ۔ ملک کے دوسرے صوبوں میں اسے جہیز کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن آسام میں یہ ماں – باپ خود کی مرضی سے بیٹی کو دیتے ہیں ۔ یہ سونا ان دلہنوں کو دیا جائے گا جو ایسے پریوار سے آتی ہے جن کی سالانہ آمدنی پانچ لاکھ روپے سے کم ہے ۔
#Assam #NewMarriage #Gold