دلّی فساد کیس: عمر خالد کو دو ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت، جیل سے باہر آنے کی راہ ہموار

نئی دہلی:2020 کے دلّی فسادات کے ملزم عمر خالد کو عدالت سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ عمر خالد کو دو ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔ 2020 کے دلّی فساد کے بعد سے وہ مسلسل جیل میں بند تھے، تاہم اب عدالت کے تازہ فیصلے کے بعد وہ کچھ مدت کے لیے جیل سے باہر آ سکیں گے۔

دلّی کی ٹرائل کورٹ نے عمر خالد کو اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے یہ عبوری ضمانت دی ہے۔ انہیں 16 دسمبر سے 29 دسمبر تک دو ہفتوں کے لیے ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔

20 ہزار کے نجی مچلکے اور متعدد شرائط کے ساتھ ضمانت منظور

ایڈیشنل سیشن جج (ASJ) سمیر باجپئی نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمر خالد 16 دسمبر سے 29 دسمبر تک ضمانت پر رہیں گے۔ عدالت نے کہا:
"چونکہ شادی درخواست گزار کی سگی بہن کی ہے، اس لیے درخواست منظور کی جاتی ہے اور درخواست گزار کو 16.12.2025 سے 29.12.2025 تک 20 ہزار روپے کے نجی مچلکے اور اتنی ہی رقم کے دو ضمانتی پیش کرنے کی صورت میں درج ذیل شرائط کے ساتھ عبوری ضمانت دی جاتی ہے۔”

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading