دلت دولہے کو گھوڑی سے نیچے گرایا، پانچ گرفتار

اتر پردیش کے بلندشہر کے جہاںگیرآباد کوتوالی علاقے میں شرپسندعناصر نے دلت پولیس اہلکار کی گھڑ چڑھائی کے دوران پتھراؤ کیا اور دولہے کو گھوڑی سے نیچے گرا دیا۔ اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے۔

بلندشہر میں دلت سماج کی بارات میں کچھ شرپسندعناصرنے دولہے کو گھوڑی سے اتار کر دولہے اور باراتیوں کے ساتھ مارپیٹ کی، اور بَینڈ باجے والوں کو بھی بھگا دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ دولہا اور دولہن دونوں ہی یوپی پولیس میں تعینات ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

دولہے کے والد نے تھانے میں مقدمہ درج کرانے کے لیے تحریر دی ہے۔ پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق، واقعے کے مقام کے آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading