دفاعی تحقیقات کے ادارے DRDO کے ڈرون طیارے کو حادثہ

دفاعی تحقیقات کے ادارے DRDO کے ڈرون طیارے کو حادثہ

بنگلورو ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بعض سرکاری عہدیداروں کے بیان کے بموجب ریڈیائی طیارے
(Drone)
یا ایرئیل وہیکل جسے ’’رستم ۔ 2 ‘‘ کا نام دیا گیا تھا ۔ ابھی تجربہ کے مراحل ہی میں تھی کہ ایک حادثہ سے دوچار ہوگئی ۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن )ڈی آر ڈی او) کی تیار کردہ ہو، ایسی پرواز کرنے والی گاڑی (ایرئیل وہیکل) ’’رستم ۔ 2 ‘‘ آزمائش پرواز کے دوران کرناٹک کے ضلع چترا درگا کے ایک کھیت میں گر پڑی۔ تاہم کس کے رخ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ڈی آر ڈی او کے دفتر سے رابطہ قائم کرنے پر دفتر کے عہدیداروں نے اس حادثہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading