خوشخبری ! ریلائنس جیو لانچ کرنے جارہی ہے یہ نئی سروس ، جانیں رجسٹریشن کا پروسیس اور آفرس

ریلائنس آج یعنی پانچ ستمبر کو جیو فائبر لانچ کرنے والا ہے ۔ پہلے اس کا نام جیو گیگا فائبر تھا ، جس کو بعد میں بدل کر جیو فائبر کردیا گیا ۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ اس کے لانچ سے براڈ بینڈ سروسز میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی ۔ ریلائنس جیو فائبر کے لانچ کا اعلان 12 اگست کو ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا گیا تھا ۔

ایسے کریں رجسٹریشن:ریلائنس جیو فائبر کا کنیکشن پانے کیلئے آپ کو پہلے رجسٹریشن کروانا پڑے گا ۔ نیچے دئے گئے پروسیس کو اپنا رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے ۔سب سے پہلے ریلائنس جیو کی آفیشیل ویب سائٹ پر جائیں ۔ جیو فائبر کنیکشن کیلئے اپنا ایڈریس انٹر کریں اور پھر مطلوبہ تفصیلات فراہم کرائیں ۔ اس کے بعد جنریٹ او ٹی پی پر کلک کریں اور فون پر ایک ایک ٹی پی آئے گا ، جس کو انٹر کریں ۔ اس کے بعد آپ کے ذریعہ دی گئی معلومات کی تصدیق کیلئے ریلائنس جیو کا ایک ایگزیکٹو آپ کے پاس آئے گا ۔

ریلائنس جیو کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق ابھی تک اس کے پلان کے اور آفرس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے ۔ صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ کرنٹ آفر کے طور پر پریویو آفر ہے ، جو 100 ایم بی پی ایس تک کی الٹرا ہائی انٹرنیٹ اسپیڈ دیتا ہے ۔ اس پریویو آفر کیلئے کوئی انسٹالیشن چارج نہیں ہے اور اس کیلئے 2500 روپے کا ریفنڈیبل سیکورٹی چارج لگایا جائے گا ۔ فی الحال جیو فائبر کی پری پیڈ سروسز ہی ملیں گی ۔ پوسٹ پیڈ سروسز کو بعد میں لانچ کیا جائے گا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading